- پاکستان میں قانونی و سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی، عظمی بخاری
- نومبر کے وسط سے ڈینگی کیسز میں کمی کا امکان
- امریکا کی پاکستان اور ایران کو ڈرونز، ہتھیاروں کی تیاری میں مدد پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- کراچی؛ بہنوئی کے قتل کے ملزم کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب
- عدالتوں کی مہربانی سے جعلی ایم این ایز بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے لوگوں کی تعداد کم کی گئی، شیرافضل
- کامیابی کا تعلق تعلیمی ڈگری سے نہیں، ایلون مسک
- آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- سینیٹ اجلاس آج شام ہوگا، 4 نکاتی ایجنڈا جاری
- دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے؛ اسکواڈز کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان
- سعودی عرب میں پہلی بار زیر سمندر شادی کی تقریب
- سندھ؛ صنعتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ
- بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی
- کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور
- 26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے، وزیراعظم
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
- سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ
- ڈاکخانوں کو آٹومیشن نظام کے تحت آئندہ سال کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا
- لاہورایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
مخصوص نشستیں ہمارا حق تھا جو کسی اور کو دیا گیا، اصولی مؤقف کی جیت ہوئی، علی گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق تھا جو کسی اور کو دے دیا گیا تھا، عدالتی فیصلہ اصولی مؤقف کی جیت ہے۔
صوبائی کابینہ کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے مؤقف کی جیت ہوئی،مخصوص نشستیں ہمارا حق تھے، آج ہمیں ہمارا حق مل گیاہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر صوبائی کابینہ کے اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر ایک اصولی مؤقف اختیار کیا تھا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔ مخصوص نشستیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اسمبلیوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔ اس دوران بھر پور ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم صوبے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے لیے اسی طرح ایک ٹیم بن کر کام کرتے رہیں گے۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔