- فلسطین اور افغانستان: ظلم اور انتقام کا مشترکہ پہلو
- انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن کی دیگر فریقین کو درخواستیں پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت
- پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج کا شاندار ریکارڈ قائم
- لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی تلاش میں لگ گئے
- سیکیورٹی خدشات؛ اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نہ ہوسکی
- عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدم پیشی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے سے رپورٹ مانگ لی
- گھروں کے اندر واشنگ مشین سے دُھلائی اور سُکھائی صحت کیلئے نقصان دہ
- وزیراعظم کی غزہ، لبنان کیلیے امدادی سامان کے 2جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت
- کراچی میں گرمی کی جزوی لہر، ہفتے کو پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان
- توشہ خانہ کیس؛ ایف آئی اے کی بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت
- پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
- ایک دن میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟
- دورہ آسٹریلیا؛ بورڈ نے وائٹ بال ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی
- آئینی ترمیم کا پیکج عدلیہ کو ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ،لیاقت بلوچ
- 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا
- دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور
- آئینی ترامیم ؛ ضمیر فروشوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- اے این ایف کی کارروائیاں؛ 16 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
- پاکستانی وفد کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، توانائی و سرکاری اداروں کی اصلاحات پر گفتگو
- کیویز کے ہاتھوں شکست؛ روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری دی گئی۔
آئینی ترمیم کو ووٹ دینے والے اراکینِ پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی۔
شوکاز نوٹسز کے ذریعے ان اراکینِ پارلیمان سے پارٹی سے روابط منقطع کرنے اور حکومتی حلقوں سے روابط قائم کرنے سمیت متعلقّہ معاملات کی خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ان اراکین کے شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔