- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
- آئی ایم ایف قرض پروگرام کی سخت شرائط، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے نکلے؛ ایران
- 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
- انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا؟ بھارتی بورڈ کا بیان آگیا
- لاہور؛ سڑک پر پڑنے والے شگاف میں کار جا گری، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
- پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلیے مختلف صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے
- عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان
- وزیراعلیٰ کے پی اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات
- امریکا؛ نائب صدر کیلیے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کا انعقاد
- سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ایک اور ریکارڈ ویرات کوہلی کے نام، سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
- حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- بھارتی کمپنی کا ٹارگٹ پورا کرنے کا دباؤ؛ ایریا منیجر نے خودکشی کرلی
- رویندرا جدیجا کا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ
- سندھ میں سیاحتی مقامات پر شوٹنگ، کمرشل وڈیو اور فوٹوگرافی کی فیس میں بڑی کمی
میگا ایکشن فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن کی دلکش تصویر وائرل
اٹلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہریتھک روشن اس وقت اپنی آنے والی فلم ’وار 2‘ کی شوٹنگ اٹلی میں کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر سیٹ کے پیچھے کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سرسبز اٹلی کے مناظر کی طرف پیٹھ کیے کھڑے ہیں۔
اس تصویر نے ان کے مداحوں اور انڈسٹری کے افراد کی توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر ان کی گرل فرینڈ، اداکارہ اور موسیقار سبا آزاد نے محبت بھرا تبصرہ کیا: ’میری محبت۔‘
اس تصویر کے علاوہ ’وار 2‘ کی شوٹنگ کے کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئے ہیں، جن میں اداکار کو سفید شرٹ، سیاہ ہاف جیکٹ اور سفید پینٹ میں دیکھا گیا، وہ اس دوران اسکرپٹ پڑھنے میں مگن نظر آئے۔ فلم کے ہدایتکار ایان مکرجی کو بھی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا۔
مداح اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اور اٹلی میں سیٹ سے آنے والی ان جھلکیوں نے ان کی بے تابی کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔
’وار 2‘ 2019 کی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل ہے اور اس بار فلم میں جونیئر این ٹی آر ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کیارا ایڈوانی بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔