- جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- سوات؛ پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا
- معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور
- خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
- آئی ایم ایف قرض پروگرام کی سخت شرائط، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے نکلے؛ ایران
- 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
- انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا؟ بھارتی بورڈ کا بیان آگیا
- لاہور؛ سڑک پر پڑنے والے شگاف میں کار جا گری، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
- پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلیے مختلف صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے
- عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان
- وزیراعلیٰ کے پی اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات
- امریکا؛ نائب صدر کیلیے امیدواروں کے درمیان مباحثے کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس کا انعقاد
- سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کی تفتیش کیلئے ماہر کھوجیوں پر مشتمل پینل تشکیل
لاہور:
پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے واقعے کی تفتیش مؤثر بنانے کے لیے ماہر کھوجیوں پر مشتمل پینل آف آفیسرز قائم کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر پولیس حکام نے ماہر کھوجیوں پر مشتمل “پینل آف آفیسرز” قائم کر دیا ہے، جس میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز کو شامل کیا گیا ہے۔
تفتیشی پینل آف آفیسرز میں ایس پی صدر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی رانا زاہد، ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں شامل ہیں اور چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں گے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے “پینل آف آفیسرز” بنانے کی منظوری دی تھی اور پینل میں شامل تمام افسران کا انتخاب غیرجانب داری کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹرز کے انکشاف پر امیر معصب کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا اور پینل آف آفیسرز بدھ سے کیس کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کرےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔