کراچی؛ ماڑی پور جناح برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ماڑی پور جناح برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ماڑی پور جناح برج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ نوید احمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔