سوات میں سفارتکاروں پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل

کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل

خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکےکے واقعے کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹیگیشن اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ تیار کرکے کےپی حکومت کو ارسال کرے گی۔

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

سوات کےعلاقے مالم جبہ میں 22 ستمبرکوغیرملکی سفارتکاروں کےقافلےپردھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔