- کراچی؛ انٹرکا طالبعلم سمندر میں ڈوب کر جاں بحق، 10 گھنٹے بعد لاش برآمد
- پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ آن لائن ٹکٹ آج سے فروخت ہوں گے
- پاکستان نے اہلِ غزہ کیلیے الخدمت کے تعاون سے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کردی
- ہر تین میں سے ایک بچہ بینائی کے مسائل کا شکار ہے
- راولپنڈی؛ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 3 رکنی دانی گینگ گرفتار
- الزام نہ دیجیے، ذمے داری لیجیے
- ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی بیروت پر اسرائیلی حملے جاری؛ مزید 105 افراد شہید
- اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے
- طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار
- سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
- پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ
- گلابی جھیل پر سے ٹرین کے گزرنے کا منظر اتنا مقبول کیوں؟
- ناسا اور اسپیس ایک کا 9واں مشن خلائی اسٹیشن روانہ
- یوسف بھائی کا ’’آدھا‘‘ غصہ
- افغانستان کی صورتحال جنگجوؤں کیلیے سازگار بن گئی، سعودی عرب
- 300 وکلا کا ججز کو خط، نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل
- ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے
- مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ
- پائیدار ترقی کیلیے شرح سود 10 فیصد تک کم کرنا ضروری قرار
بیوہ کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کیلیے جھوٹی مقدمے بازی پر 5لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اراضی کے مقدمے میں جھوٹی گواہیوں اور بوگس مقدمہ بازی پر بیوہ کو فوری وراثتی جائیداد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مخالف فریقین کو پانچ لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 456 کنال چکوال کی اراضی کا مقدمہ نمٹا دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ فریقین کو پانچ لاکھ جرمانہ تین ماہ میں ادا کرنا ہوگا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ جائیداد سے ریکور کرے گا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وراثت کے سادہ مقدمے کو پیچیدہ بنا دیا گیا، خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، بوگس اور جعلی گواہیاں دینے پر فریقین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 26 سال سے مقدمہ بازی بہت ہوچکی، جو چاہتا ہے جائیداد دبا کر رکھ لیتا ہے، آج گناہوں کا اعتراف کریں گے تو آخرت کی سزا سے بچیں گے۔
بیوہ کے شوہر مہربان 1998 میں فوت ہوئے جبکہ مہربان کی دوسری بیوی اکسر جان کے بھتیجوں نے جائیداد تحفے میں دینے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔