- رویندرا جدیجا کا ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ
- سندھ میں سیاحتی مقامات پر شوٹنگ، کمرشل وڈیو اور فوٹوگرافی کی فیس میں بڑی کمی
- مویشیوں کی خوراک کی آڑ میں سویابین آئل اور سویابین آٹا درآمد کرنے کی کوشش ناکام
- درخت کاٹنے کیخلاف درخواست پر میئر کراچی سندھ ہائیکورٹ طلب
- باس کا چھٹی دینے سے انکار، خاتون طبعیت ناسازی کیوجہ سے ہلاک
- حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں ملوث بھارتی شہری کے ریڈ وارنٹ جاری
- جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا
- بے نظیر یونیورسٹی لیاری کی طالبہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے خلاف ہراسانی کی شکایت
- امتحان میں نمایاں کامیابی پر کباڑیے نے بیٹے کو کئی آئی فون تحفے میں دیدیے
- پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع
- سیلاب متاثرین کیلیے 400 ملین ڈالر میں نے حاصل کیے جو وفاق نے جیب میں رکھ لیے، بلاول
- خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست
- بےروزگاری کی وجہ سے ذہنی تناؤ، کیسے نمٹا جائے؟
- بھارت نے ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست، اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے، سعد رفیق
- ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- ٹریفک حادثے کی جگہ پر رقص کرنا برازیلین انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا
- ہم قربانیوں اور تکالیف کے باوجود اپنی فتح تک لڑتے رہیں گے؛ عبوری سربراہ حزب اللہ
- 9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری
- چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کی مستقبل سے متعلق حیران کُن پیشگوئی
عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لیاقت باغ احتجاج اور کے پی کے سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ساتھ آنے والے کارکنان کے ساتھ جو ہوا، اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ جو احتجاج کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ سلوک رکھا گیا، اس پر بھی بات کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ہمیں آزادی ملی ہے کہ ہم پر امن طریقے سے احتجاج کر سکتے ہیں۔ ہمیں این او سی دی جاتی ہے لیکن راستے بند اور رکاٹیں لگا کر عوام کو تنگ کیا جاتا ہے۔9 مئی کی بار بار بات کی جاتی ہے، ہم کہہ رہے ہیں اس قصے کو ختم کیا جائے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جو فسطائیت دکھائی گئی، پرامن لوگوں کو تنگ کیا گیا۔ ہمارے 20 سے زائد کارکنوں کو ڈکٹرز نے ریسکیو کیا۔ ہمارے کئی کارکن آنسو گیس کی وجہ سے اسپتال منتقل ہوئے۔ ہمارے 5 کارکنوں کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ 100 سے زائد کارکنوں کو راولپنڈی سے اٹھایا گیا ہے۔ 80 سال سے زائد عمر کی خاتون کو بھی اٹھا لیا گیا۔ڈاکٹرز کے رپورٹ کے مطابق 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ 2کو مردان میڈیکل کمپلیکس شفٹ کیا گیا، 2 لیڈی ریڈنگ اسپتال بھیجے گئے۔ ایک کارکن کی انتہائی سیریس صورتحال ہے۔ 500 سے 600 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں آزادی کی یہ تحریک اور مضبوط ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اوپر گولیاں برسائی گئیں۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا پنجاب کی حدود میں داخلے پر گولیاں برسا کر استقبال کیا جاتا ہے۔ اپنے لوگوں کے اوپر ہی گولیاں چلا کر ملک نہیں چلایا جاتا۔ ایسے موقع عوام کو مت دیں کہ بنگلادیش کی حکومت جیسا حال ہو جائے آپ کا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو میانولی میں احتجاج ہر صورت ہو گا۔یہ احتجاج شدت کے ساتھ ہو گا۔ رکاوٹیں پیدا نہ کریں، آپ حفاظت کے لیے ہیں۔ اگر کسی بھی شہری یا کارکن کو کوئی نقصان ہوا تو ذمے دار یہ جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ جو کچھ میڈیا کے وکرز کے ساتھ ہوا، اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔