پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں، تبادلے

ویب ڈیسک  پير 30 ستمبر 2024
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تقرریوں و تبادلوں کی منظوری دی:فوٹو:فائل

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے تقرریوں و تبادلوں کی منظوری دی:فوٹو:فائل

پشاور ہائی کورٹ میں 165 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کردئیے گئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق 50 ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی۔ 16 سیشن ججز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ 75 سول اور 24 سینئر سول ججز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔