- انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کو 14 سال قید کی سزا سنادی
- لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار اور ساتھی گرفتار
- شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بنگلادیشی حکومت
- ٹیلی کام سیکٹر کی بہتری کیلیے پی ٹی اے نے نئی سہولت شروع کردی
- مسلم آبادی میں اضافے کے بیان پر بی جے پی رہنما کے تن بدن میں آگ لگ گئی
- نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا
- گوگل نے سابق ملازم کی خدمات بھاری ڈیل کے عوض دوبارہ حاصل کرلیں
- جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- سوات؛ پولیس کی حراست سے قتل کے ملزم کے فرار پر دو سب انسپکٹرز سمیت تین اہلکار معطل
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 81 ہزار کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا
- معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور
- خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ
- آرٹیکل 63 اے نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری
- آئی ایم ایف قرض پروگرام کی سخت شرائط، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہباز شریف نے ریکارڈ قائم کر دیا
- حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
- اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے نکلے؛ ایران
- 2اور3اکتوبرکی درمیانی شب سورج گرہن ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا
- کیا انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا؟ بھارتی بورڈ کا بیان آگیا
- لاہور؛ سڑک پر پڑنے والے شگاف میں کار جا گری، ٹریفک کی روانی شدید متاثر
باس کا چھٹی دینے سے انکار، خاتون طبعیت ناسازی کیوجہ سے ہلاک
سموت پراکان: تھائی لینڈ میں ایک 30 سالہ فیکٹری ورکر اس وقت موت کے منہ میں چلی گئیں جب ان کے مینیجر نے ان کی بیماری کی چھٹی کی درخواست قبول نہیں کی۔
بنکاک پوسٹ کے مطابق خاتون جن کی شناخت مائی کے نام سے ہوئی ہے، تھائی لینڈ کے سموت پراکان صوبے میں ایک الیکٹرانکس پلانٹ میں ملازم تھیں۔
30 سالہ خاتون نے پہلی بار 5 ستمبر سے 9 ستمبر تک میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ چھٹی لی تھی جب ان کی بڑی آنت میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی حالت کا علاج کرواتے ہوئے اسپتال میں چار دن گزارے۔
ڈسچارج ہونے کے بعد، مائی نے مزید دو دن کی چھٹی لی کیونکہ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے مینیجر سے ایک اور دن کی بیماری کی چھٹی مانگی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ تاہم ان کے مینیجر نے اس بار چھٹی دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسے کام پر آنا ہوگا وہ بھی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ۔
باوجود اس کے کہ وہ بہت زیادہ بیمار تھیں، اپنی ملازمت سے محروم ہونے کی فکر میں مائی کام پر گئیں۔ تاہم وہ صرف 20 منٹ تک کام کرنے کے بعد زمین پر گر گئیں۔
محترمہ مائی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ہنگامی سرجری کے لیے بھیجا گیا لیکن اگلے دن کی شام کو نیکروٹائزنگ اینٹروکولائٹس کی وجہ سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔