ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اکتوبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، فاطمہ ثنا 30، ندا ڈار 23، عمیمہ سہیل 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

سری لنکا کی طرف سے اودیشکا پرابودھانی، سوگاندیکا کماری اور چماری اتھاپتھو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کاویشا دلہاری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔