لاہور کے خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر لاہور کے خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

لاہورموٹروے، بابو صابو انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ اور لاہور سیالکوٹ روڈ پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے۔ بابو صابو انٹرچینج کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے بھی کسی ٹریفک کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی کنٹینرز لگا کرٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ لاہوربابوصابو انٹرچینج پر واٹر کینن، کنٹینراور قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی ہے۔ پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث لاہوراسلام آباد جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔