تجارت میں دنیا سےحصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتےہیں، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
کمزور ہونے کی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے،گورنر سندھ:فوٹو:فائل

کمزور ہونے کی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے،گورنر سندھ:فوٹو:فائل

  کراچی: سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تجارت میں دنیا سے حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی میں کجھور فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کمزور ملک تجارت اور سفارت میں اپنا حصہ نہیں لے سکتا۔ دنیا سے تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سےدنیا کی معیشت میں حصہ لےسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں معصوم۔بچوں کو شہید کیاجارہاہے۔ مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک  اور تجارت پر قبضےکی تیاری ہورہی ہے۔ خلیجی ممالک کےسفارتی حکام اپنےممالک کو لکھیں۔ عرب ممالک کےپاس پیسےکی کمی نہیں۔ کمزور ہونےکی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ   ہمارے کاشت کار معیار پر توجہ نہیں دے رہے۔  دنیا کےچار ممالک ایک کھجور کے درخت سے1500ڈالر پاکستان 50ڈالر کماتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی کاشت کار دیگر ممالک سےآئےمندوبین کےتجربات سےاستفادہ حاصل کرے۔ پاکستانی کاشت کار دیگر ممالک سے کھجور کی پیداوار کےبارےمیں آگاہی حاصل کریں۔ یو اےای پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھےگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔