5 اکتوبر سے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق 5 تا 8 اکتوبر ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق  5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی جس کے بعد 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، صوابی میں بارش کا امکان ہے، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، 5 سے 7 اکتوبر تک اسلام آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ، کوئٹہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔