مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 4 نئے اماموں کا تقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
مسجد الحرام میں شیخ بدر الترکی اور الولید الشمسان جبکہ مسجد نبوی میں محمد برھجی اور عبداللّٰہ القرافی کی تقرری

مسجد الحرام میں شیخ بدر الترکی اور الولید الشمسان جبکہ مسجد نبوی میں محمد برھجی اور عبداللّٰہ القرافی کی تقرری

ریاض: مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان جب کہ مسجد نبوی ﷺ میں 2 امام شیخ ڈاکٹر محمد برھجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

نئے اماموں کی تقرری شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔