"بابراعظم کی کپتانی سے دستبرداری! فیصلے کی حمایت کرتا ہوں"

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی اپنا موقف دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی اپنا موقف دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وائٹ بال کے کپتان بابراعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے اور غیر ضروری دباؤ بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں اور قریبی ساتھیوں سے مشورے کے بعد بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے میں بابر کیساتھ کھڑا ہوں، اسے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

دوسری جانب کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد بابراعظم کی جگہ قیادت کیلئے محمد رضوان مضبوط دعویدار ہیں تاہم حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔