راولپنڈی، اٹک میں ڈبل سواری پر2 روز کیلیے پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اکتوبر 2024
محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا:فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا:فوٹو:فائل

راولپنڈی اور اٹک میں دفعہ 144 کے تحت 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی اور اٹک میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے ہفتہ 5 اکتوبر تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی تشدد، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے لگائی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔