- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
- ایف سی کو بلوچستان میں کسٹمز افسران کے اختیارات تفویض
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر زوال کا شکار
- سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- پاکستان میں ربیع الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
- بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم
- وزیراعظم سے بلاول اور حافظ نعیم کی ملاقات، فلسطینیوں کیساتھ 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ
- 63 اے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دینا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- بھارت میں ٹرک اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم؛ 10 مزدور ہلاک
- پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان
- سرباز خان دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے
حماس کے اسرائیل پر حملے رد عمل میں تھے، یورپی یونین
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ حماس کے حملے ردعمل میں تھے۔ یہ ایک کہانی کا نیا باب ہے جو طویل عرصہ پہلے شروع ہوا تھا اور شروع کرنے والے حماس نہیں تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوزپ بوریل نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس پر ملک میں داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے “غیر منصفانہ” قرار دیا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ حماس کا حملہ اس کہانی کا حصہ ہے جو بہت پہلے شروع ہوئی تھی اور اس کا آغاز حماس نے نہیں کیا تھا۔
جوزپ بوریل نے کہا کہ میری اس بات پر مجھے یہود مخالف کا طعنہ نہیں دیا جائے۔ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے لیکن تمام حقوق کی طرح اس حق کی بھی اپنی حدود ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو حماس اور حزب اللہ کے حملوں کی کڑے الفاظ میں مذمت نہ کرنے پر ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔