- اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری
- لاہور میں تاوان کیلیے اغوا کی گئی 8 سالہ بچی 24 گھنٹے میں بازیاب
- وزیراعظم سے پی پی وفد کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو
- فزکس کا نوبل انعام، مصنوعی ذہانت کے بانیان کے نام
- ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ
- پارلیمنٹ کو ترمیم کا حق ہے لیکن صحیح طریقہ کار پر عمل کیا جائے، عارف علوی
- کےپی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر
- پاکستان بار کونسل کا آئینی عدالت کے قیام پر وفاقی حکومت سے اتفاق
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار
- معیشت چیلنجز کے باجود بہتری کی جانب گامزن ہے، ایس ایم تنویر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کی تاریخ بتا دی
- اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط، فوری کارروائی پر زور
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا
- افریقی ممالک کے ساتھ گزشتہ 4 برس میں تجارت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، سیکریٹری خارجہ
- پی ٹی آئی کی پنجاب میں احتجاج کی ایک مرتبہ پھر کال
- پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات
- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹانے پر وفاق کو دھمکی دیدی
- فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
- جامعہ کراچی: ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان کی مخالفت
پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی، وفاق کو نوٹس جاری
پشاور: پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم این شاندانہ گلزار اور ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کا خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، آئینی ترامیم کے خلاف ہم نے آج ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ہمارا موقف ہے کہ اس وقت پارلیمان مکمل نہیں ہے، عدالت نے وفاق کو سماعت کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء اپنے اسیر ساتھیوں کے لیے عدالتوں میں بھی لڑ رہے ہیں، بنیادی حقوق اور قرارداد مقاصد کو سلب کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی جارہی ہے، آئینی ترامیم کوئی سیاسی جماعت نہیں اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانی کرنے کا حق کس کو ہے؟ یہ سوال ایک عرصے سے جواب طلب ہے، فوج کا کام سرحدوں کی دفاع کرنا ہے اور آئین کا دفاع سیاست دان کریں گے، ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور یہ ترامیم کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور عدلیہ کے حالات ایسے ہیں کہ انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ہم آئین و قانون کے مطابق ان تمام حالات کا مقابلہ کریں گے۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ ملک میں چند دنوں سے جو فسطائیت ہو رہی نہ ہم نے فلسطین میں دیکھی نہ کشمیر میں، نامکمل ایوان کے باوجود صدر تک کا الیکشن ہوا ، وفاق اور پنجاب میں جعلی حکومتیں بنائی گئیں، قومی اسمبلی سے ہمارے ایم این ایز کو اٹھا کر لے گئے ہم اس کے باوجود بھی پارلیمان میں جا کر بیٹھ گئے، ہمیں وزیر دفاع نے افغانی تک کہہ ڈالا حالاں کہ ہم نے اپنی ہزاروں جانیں امریکی جنگ میں قربان کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ آئین کو اتنا بدصورت کردوں کہ اس کا کوئی نام نہ لیں، 56 آئینی ترامیم راتوں رات پاس کرنے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو کہتے ہیں اگر آئینی عدالتیں قائم نہ کی گئی تو الیکشن نہیں جیت سکتے کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم دوبارہ نہیں آئیں گے، بھارت کے لوگ بغیر ویزا کے آتے ہیں اور ہمیں روکا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔