- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
- انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس: سماعت سے پی ٹی آئی کے وکلا غائب ہونے پر چیف جسٹس برہم
- شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
- عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت
- پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
- غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم
- جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار
- ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ بنوادیا
- آئینی ترامیم کیلیے پی ٹی آئی ارکان کو 20کروڑ اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی، اسد قیصر
- فتنتہ الخوارج اور کالعدم تنظیم کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی
سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
فلوریڈا: سمندری طوفان ملٹن نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی۔ طوفان کے باعث حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 سے تجاوز کرگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں 30 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ طوفان کے دوران 205 کلومیٹر رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے تباہ ہوگئے۔
طوفان کے باعث سینٹ لوسی کاؤنٹی میں ریٹائرڈ افراد کے لیے قائم پناہ گاہ تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر حادثات میں 5 سے زائد افراد جان سے گئے۔
موسم سے متعلق ادارے کے مطابق طوفان ملٹن کے دوران بننے والے 120 بگولوں نے 100 سے زائد گھروں کو تباہ کردیا۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور گاڑیاں پانی کے ریلوں میں بہہ گئیں۔
فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان کا رخ اب مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔