ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک

محمد یوسف انجم  جمعـء 11 اکتوبر 2024
مکمل فٹ نہ ہونے پر اسپنر کی جگہ نعمان علی کو موقع دیے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)

مکمل فٹ نہ ہونے پر اسپنر کی جگہ نعمان علی کو موقع دیے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)

لیگ اسپنر ابرابر احمد کی انگلیںڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ابرار احمد بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انگلیںڈ کیخلاف بالنگ کرنے سے قاصر رہے تھے۔

اسپنر بخار اور جسم میں درد میں مبتلا ہیں جس کے باعث اسپتال میں داخل ہیں، گزشتہ روز ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے تھے جن کی رپورٹس پی سی بی کو آج ملیں گی۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے مکمل فٹ نہ ہونے پر نعمان علی کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ زاہد محمود دوسرے آپشن کے طور پر اسکواڈ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا

ٹیم میں شامل واحد اسپلشٹ اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اب تک 35 اوورز میں تقریباً 5 کی اوسط سے 174 رنز لٹائے ہیں تاہم کسی بھی انگلش بیٹر کو پویلین کی راہ نہیں دکھا سکے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔