- فی تولہ سونے کے نرخ 2700 روپے بڑھ گئے
- خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف
- رواں ہفتے 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی دعوت قبول کرلی
- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا بہن سےعمران خان کی ملاقات کروانے کا حکم
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
اسلام آباد: خیبر پختونخوا ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عدالتی حکم عدولی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا، جسے لے کر کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا، گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم بتانے کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ فریقین عدالتی حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں جب کہ حکم عدولی توہین عدالت ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ فریق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی ڈائریکٹر سی ڈی اے جاوید فیروز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔