- صنم جاوید 15 اکتوبر کے احتجاج سے قبل حفاظتی ضمانت کروانے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں
- آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
- پولیس کو بغاوت پر اُکسانے اور ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث اہلکار سی ٹی ڈی کے حوالے
- بوڑھے شخص کا چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ وائرل
- انتشار پی ٹی آئی نہیں حکومت پھیلا رہی ہے، عالیہ حمزہ
- راولپنڈی؛ اہلیہ کی ناراضی پر ساس سسر کو قتل کرنے والا داماد گرفتار
- پی ٹی آئی کی کال غیر سنجیدگی ہے انہیں خود اپنی سمجھ نہیں، عطاتارڑ
- سندھ حکومت کا ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم
- بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود
- کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد؛ ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار معطل
- بہترین کارکردگی پر کمپنی نے ملازمین کو 9 دن کی چھٹی دے دی
- اسرائیلی فوج کی لبنان کے ایک بازار پر بھی بمباری؛51 شہید اور 174 زخمی
- پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق
- قطری شاہی خاندان کے رکن کی بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی
- حکومت سندھ اور گوگل کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مزید بڑھ گئیں
- بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی
- پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ ٹیم کا اعلان
- کراچی؛ ریڈزون میں احتجاجی مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج
- غیرملکی مہمانوں کی آمد پرجھگڑا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے، خواجہ سعد رفیق
عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔
وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی کال پر لیگی درباری وزرا کی چیخیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔جعلی حکومت ہمارے پرامن احتجاج کو ماڈل ٹاؤن جیسا بناکر اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان ہی کے گلے پڑیں گے۔ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے ہوئے ہیں اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں۔ خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔
صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔ شنگھائی کانفرنس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔ جب تک جعلی حکومت کا خاتمہ نہ ہو تب تک کوئی کسی بھی تنظیم کا اجلاس بے سود رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔