کلیان ایمبابے پر سوئیڈش خاتون سے زیادتی کا الزام لگ گیا

 منگل 15 اکتوبر 2024
اسٹار فٹبالر بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن کے مقامی ہوٹل میں موجود تھے (فوٹو: فائل)

اسٹار فٹبالر بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن کے مقامی ہوٹل میں موجود تھے (فوٹو: فائل)

فرانسینی فٹبالر کلیان ایمبابے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام کا الزام سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فرانس کے فٹبالر کلیان امباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن کے مقامی ہوٹل میں موجود تھے جہاں انہوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہاہی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ

دوسری جانب فرانس کے اسٹار فٹبالر کلیان ایمبابے نے واقعہ کو فیک نیوز قرار دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟

امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاؤنڈ طلب کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔