قلات؛ نامعلوم مسلح افراد کے کرش پلانٹس کیمپ پر حملے، بھاری مشینری نذر آتش

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

 کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے رات گئے قلات اور منگچر میں قومی شاہراہ پر کام کرنے والے کرش پلانٹس کیمپ پر دو حملے کیے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد بھاری مشینری کو نذر آتش کر دیا گیا۔

مسلح افراد نے کیمپ میں موجود مزدوروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور کچھ دیر بعد تمام مزدوروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔