بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ کون کون سے پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے؟

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2024
13 پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

13 پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کیلئے 14 اکتوبر کو ڈھاکا میں پلیئر ڈرافٹ کا اعلان کیا گیا جس میں ٹیموں نے کئی پاکستانی کرکٹرز کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

ڈھاکا کیپٹلز نے لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے علاوہ صائم ایوب کو پہلی پسند کے طور پر منتخب کیا جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد حسنین، فہیم اشرف، اور دیگر کو پلیئر ڈرافٹ میں چنا گیا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 27 دسمبر سے شروع ہوگا جو فروری 2025 تک جاری رہے گا۔

فارچیون باریشال

فہیم اشرف، محمد علی، خان جہان آباد

کھلنا ٹائیگرز

محمد حسنین، محمد نواز

رنگپور رائیڈرز

خوشدل شاہ، افتخار احمد

ڈھاکہ کیپٹلز

شاہنواز دہانی، صائم ایوب

چٹاگانگ کنگز

عثمان خان، حیدر علی، محمد وسیم جونیئر

دربار راجشاہی

سعد نسیم

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔