- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
- وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
- جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں،اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
- لاہور؛ ڈکیتی واردات ٹریس کرنے میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم
- کراچی میں چکن گونیا کے کیسز میں اضافے پر حلیم عادل شیخ کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار
- شجاع آباد؛ زہریلا پانی پینے سے 20 لاکھ مالیت کے 30 سے زائد مویشی ہلاک
- لاہور؛ لوہاری گیٹ کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ 19.08 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگیا
- ایران خبردار رہے، مہلک اور درست ترین جوابی حملہ زیادہ دور نہیں؛ اسرائیل
- انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
- لاہور؛ سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق، شوہر، ساس، سسر اور نند کیخلاف مقدمہ
- غزہ میں ایک ایک سال کے بچے ہمارے سامنے شہید ہوئے، برطانوی ڈاکٹر
- امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- اسرائیل میں ایک اور حملہ؛ پولیس افسر ہلاک اور 4 شہری زخمی
- پاور، اسٹائل اور پرفارمنس جو آپ بہترین قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں
- پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم کی حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ
- والد کے قاتل کو بیٹی نے 25 سال بعد پولیس اہلکار بن کر پکڑ لیا
- پاکستانی کیڈٹس کا انٹرنیشنل نیول اکیڈمی سیلنگ چیمپئن شپ میں تاریخی کارنامہ
کالج طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ ترجمان پنجاب پولیس نے شہریوں سے مدد مانگ لی
لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے پر ترجمان پنجاب پولیس کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ مبینہ واقعے کے متعلق اگر کسی شہری کے پاس کوئی بھی انفارمیشن ہے تو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ واقعے کے متعلق ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں؛ مریم نواز نے طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
علاوہ ازیں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے خلاف لاہور میں آج بھی طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، نجی کالج کے خلاف یونیورسٹی طلبہ بھی سڑکوں پر آگئے۔
جی سی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے مال روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک اینٹی ہراسمنٹ ریلی نکالی اور جی پی او چوک پر نعرے بازی کی۔
طلبہ نے نجی کالج کو بند کرنے اور حکومت سے ہراسگی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔