- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
- تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون
- آئینی ترمیم؛ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان کل ملاقات متوقع
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان
- معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار گرفتار
- غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
- وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
- جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں،اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
- لاہور؛ ڈکیتی واردات ٹریس کرنے میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم
اسرائیل میں ایک اور حملہ؛ پولیس افسر ہلاک اور 4 شہری زخمی
تل ابيب: اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ ایک شہری کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اشدود کے قریب مرکزی ہائی وے پر مسلح پیدل شخص نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس گاڑی پر گولیاں برسادیں۔
نامعلوم حملہ آور نے آس پاس سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک کارسوار نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
اس واقعے میں پولیس افسر سمیت مجموعی طور پر 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوران علاج پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 3 کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
حملہ آور کی لاش کو شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا جو حلیے سے عرب شہری لگتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری اور فلسطینی نسل کشی کے باعث اسرائیل میں ہی عرب باشندوں کے انفرادی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ان حملوں میں اب تک درجن سے زائد یہودی ہلاک ہوچکے ہیں اور 50 کے قریب زخمی ہیں۔
علاوہ ازیں دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں اور اسرائیلی نژاد باشندوں پر بھی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔