- کراچی؛ بلدیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کمسن لڑکی زخمی
- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
- تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون
- آئینی ترمیم؛ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان کل ملاقات متوقع
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان
- معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار گرفتار
- غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
- وزیراعظم کی کرغستان کی کابینہ کے چیئرمین کے ساتھ دو طرفہ ملاقات
- جو چیزیں 75 سال سے نہیں ہوئیں،اب ہم وہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل
غزہ میں ایک ایک سال کے بچے ہمارے سامنے شہید ہوئے، برطانوی ڈاکٹر
غزہ کے الاقصیٰ اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد برطانوی ڈاکٹر نے دنیا سے جنگ ختم کرانے کی اپیل کردی۔
برطانیہ کے ڈاکٹر محمد طاہر غزہ میں اپنے تیسرے طبی مشن پر موجود ہیں۔
فجر انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہاں لوگوں کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں کہ اب کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آ رہا، انہیں بچانے کے لیے کوئی نہیں آرہا، کوئی بھی اس قابل نہیں کہ اسرائیلی حملوں کو روک سکے۔
انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری سے التجا کرتا ہوں کہ کچھ کرے، یہاں جو ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، آپ اسپتال پر حملہ نہیں کر سکتے، حملے کے وقت میں آپریشن تھیٹر میں تھا، پھر زخمیوں اور لاشوں کی بھرمار ہوگئی، جن میں خواتین مرد اور یہاں تک کہ ایک سال کی عمر کے بچے بھی شامل تھے، جو ہماری آنکھوں کے سامنے شہید ہورہے تھے۔
ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ جب ہم ان کی جان بچانے کی کوشش میں تھے کہ ایک اور بم دھماکہ ہوا جس نے سب کو لرزا کر رکھ دیا، کسی اسپتال کو نشانہ بنانا ناقابل فہم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔