لاہور؛ ڈکیتی واردات ٹریس کرنے میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم

سید مشرف شاہ  منگل 15 اکتوبر 2024
فوٹو- ایکسپریس

فوٹو- ایکسپریس

 لاہور: ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے دو کروڑ کی ڈکیتی واردات کو 48 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرنے والے افسران میں تعریفی شیلڈ تقسیم کیں۔

اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں سب انسپکٹر شہزاد نعیم انچارج چوکی اکرم پارک اور سب انسپکٹر خرم جٹھول انچارج چوکی میو اسپتال شامل ہیں جنہوں نے شیلڈ حاصل کیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی، شیلڈ حاصل کرنے والے افسران نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری میں خصوصی کاوش کی اور اس موقع پر  اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ محنت اور ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دینے والے اہلکار و افسران ہمارا فخر ہیں، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔