- مریم نواز اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
- لبنان میں اسرائیل کا بلدیہ کی عمارت پر حملہ؛ میئر سمیت 16 افراد جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ زیادتی؛ احتجاج کرنے والے 24 طلبہ گرفتار، 250 کیخلاف مقدمہ
- تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں جلد گنوادیں
- قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل
- پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ضوابط جاری کردیے
- توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس؛ نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب
- چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا
- اردو یونیورسٹی ؛ تنخواہوں میں اضافہ روکنے پر کراچی کے دونوں کیمپسز بند ، اساتزہ و ملازمین کا احتجاج
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- خصوصی کمیٹی اجلاس، ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دست بردار
- بچوں کی اسمگلنگ کا کیس؛ صارم برنی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- بابر کوہلی موازنہ کرنیوالے ایشون اگلے ہی روز گولڈن ڈک پر آؤٹ
- کراچی؛ پانی کے تنازع پر شہری چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا
- شہد کا شوقین پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
- اَپ گریڈیشن بعد قذافی اسٹیڈیم کتنے ہزار شائقین میچ سکیں گے؟
- کراچی؛ معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی، شہری زخمی
- سنی اتحاد کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل
- وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ
پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی، بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیخلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کرے گی۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے۔ آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہیں۔کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ناجائز ترمیم کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بچی کچھی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گے۔ وفاقی و پنجاب کی جعلی حکومت آئے دن آئین ، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے گزشتہ دن اغوا کیا گیا۔ گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان پر وکلا، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ صہیونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا۔ جھوٹ کے بل بوتے پر اقتدار کے مزے لوٹنے والا ٹولہ عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔