- شہد کا شوقین پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
- اَپ گریڈیشن بعد قذافی اسٹیڈیم کتنے ہزار شائقین میچ سکیں گے؟
- کراچی؛ معمولی تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی، شہری زخمی
- سنی اتحاد کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل
- وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ
- تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں طلب
- ان کے نمبرز پورے نہیں، لوگوں کو ایک ارب تک کی آفردی جارہی ہے، عمر ایوب
- پشاور؛ پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں گر گئی
- دہشتگردی مقدمات؛ زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع
- ایک چارج میں 300کلومیٹر چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف
- کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
- رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ
- آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی ، جے یو آئی متفق، ن لیگ کو بعض شقوں پرتحفظات
- جامعہ کراچی میں طلبہ اتحاد کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج
- وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کیس؛ پی ٹی آئی کی ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست مسترد
- "چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نہیں آیا تو متبادل آپشن زیر غور لایا جائے گا"
- غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد
- پاکستان میں حکمرانی کے آداب
نورا فتیحی کی ’ناچ میری رانی‘ پرفارمنس نے دیوالی پارٹی میں دھوم مچا دی
نیویارک: نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک شاندار دیوالی پارٹی میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستارے ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ تقریب معروف منیجر انجولا آچاریہ کی میزبانی میں منعقد کی گئی، جو پریانکا چوپڑا کی منیجر ہیں۔
اس تقریب کی خاص بات نورا فتیحی کی شاندار پرفارمنس تھی، جس نے اپنی لاجواب ڈانس مووز اور دلکش شخصیت سے تقریب میں موجود تمام افراد کو محظوظ کیا۔
نورا فتیحی نے اپنی ہٹ گانے ’ناچ میری رانی‘ پر رقص کر کے نہ صرف سامعین کو محظوظ کیا بلکہ تقریب کے شرکاء کو اس گانے کا ہک اسٹیپ بھی سکھایا، جس سے پارٹی میں خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا۔
تقریب میں مشہور ہالی ووڈ ستارے، جیسے میترے راماکرشنن (نیور ہیو آئی ایور)، اوانتیکا وندناپو (مین گرلز)، تان فرانس، حسن منہاج، جے سین، اور جیسل تانک بھی شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نورا فتیحی کی خوشی اور توانائی واضح تھی، اور انہوں نے اپنے پرفارمنس سے شرکاء کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ نورا نے ایک خوبصورت چمکدار سلور لباس پہن رکھا تھا، جس میں وہ نہایت پُراعتماد اور دلکش نظر آئیں۔
کام کے محاذ پر، نورا فتیحی بالی ووڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور حال ہی میں نائجیریا کے مشہور گلوکار سی کے کے ساتھ ایک نیا گانا کیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی تلگو فلم ’مٹکا‘ میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری کرونا کمار کر رہے ہیں۔ یہ فلم ہندی، تمل، ملیالم، اور کنڑ زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔