- سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب
- پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
- غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ
- صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ
- امریکی صدارتی الیکشن؛ 100 سالہ جمی کارٹر نے ووٹ کس کو دیا ؟
- کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی واپسی کے نام پر فراڈ کا انکشاف
- وزیراعظم سے منگولین ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ
- طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا
- بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- مریم نواز اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
- لبنان میں اسرائیل کا بلدیہ کی عمارت پر حملہ؛ میئر سمیت 16 افراد جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ زیادتی؛ احتجاج کرنے والے 24 طلبہ گرفتار، 250 کیخلاف مقدمہ
- تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری
- قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل
- پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ضوابط جاری کردیے
- توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس؛ نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب
- چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا
سپر اسٹار رجنی کانت کا گھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا
چنئی: بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں پانی بھر گیا ہے۔
تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں اس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ اس شدید موسم نے جہاں بہت سے شہریوں کی زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے، وہیں سپر اسٹار رجنی کانت کےلیے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔
پوز گارڈن میں سپر اسٹار رجنی کانت کی شاندار حویلی مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی کی جانب سے ایک ٹویٹ شیئر کی گئی ہے جس میں رجنی کانت کے گھر کے اندر بارش کا پانی دیکھا جاسکتا ہے۔
سپر اسٹار کی چنئی میں واقع رہائش گاہ سیاحوں میں بہت مقبول اور توجہ کا مرکز ہے، جہاں روزانہ بہت سے سیاح عمارت کو دیکھنے اور اس کے سامنے تصویریں لینے آتے ہیں۔ پوز گارڈن، ایک ہائی سیکیورٹی زون ہے جہاں بہت سی قابل ذکر شخصیات کا گھر ہے، جن میں تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے جے للیتا، اداکار دھنش اور دیگر مشہور شخصیات، تاجر اور ممتاز وکلاء شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔