رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھجوانے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعرات 17 اکتوبر 2024
فوئل فوٹو

فوئل فوٹو

 لاہور: احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی، وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر مل ریفرنس بھجوانے کا حکم دیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

دوران سماعت، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن کی عدالت میں نیب ریفرنس کو منتقل کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔