- کے پی حکومت کی لائف انشورنس سمیت 7فلیگ شب منصوبوں کی منظوری
- بلدیاتی حکومت سمیت ایم کیو ایم کی مختلف تجاویز مجوزہ آئینی ترمیم سے خارج
- فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد میں آج ملاقات، آئینی مسودے پر مشاورت ہوگی
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے ابتدائی 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
- پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری
- سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب
- پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری
- غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ
- صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ
- امریکی صدارتی الیکشن؛ 100 سالہ جمی کارٹر نے ووٹ کس کو دیا ؟
- کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی واپسی کے نام پر فراڈ کا انکشاف
- وزیراعظم سے منگولین ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ
- طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا
- بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- مریم نواز اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
- لبنان میں اسرائیل کا بلدیہ کی عمارت پر حملہ؛ میئر سمیت 16 افراد جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ زیادتی؛ احتجاج کرنے والے 24 طلبہ گرفتار، 250 کیخلاف مقدمہ
- تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری
صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت دے دی
ممبئی: سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کےلیے دعوت دی ہے۔
بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کےلیے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کےلیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں‘‘۔
صومی علی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’’یہ لارنس بشنوئی کےلیے براہ راست پیغام ہے:
نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘‘
پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ‘‘۔
صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔ ایک انٹرویو میں صومی علی نے کہا تھا کہ ’’کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام آدمی۔ اگر آپ انصاف چاہتے ہیں تو آپ کو عدالت کا رخ کرنا چاہیے۔ میں بشنوئی برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ سلمان خان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں آئے گا۔ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔‘‘
صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔