- لیگی عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات
- غزہ کی گلیوں میں آوارہ کتے لاشیں کھا رہے ہیں، رپورٹ
- وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی ملاقات، پاکستان کے قائدانہ کردار پر اظہار اطمینان
- انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے
- کے پی حکومت کی لائف انشورنس سمیت 7فلیگ شب منصوبوں کی منظوری
- بلدیاتی حکومت سمیت ایم کیو ایم کی مختلف تجاویز مجوزہ آئینی ترمیم سے خارج
- فضل الرحمان اور پی ٹی آئی وفد میں آج ملاقات، آئینی مسودے پر مشاورت ہوگی
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کے 297 رنز کے ہدف میں انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی
- پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری
- سسرالی رشتے داروں کے گھر ایک ماہ سے قید خاتون بازیاب
- پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری
- غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ
- صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امداد کی نئی کھیپ غزہ اور لبنان روانہ
- امریکی صدارتی الیکشن؛ 100 سالہ جمی کارٹر نے ووٹ کس کو دیا ؟
- کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی واپسی کے نام پر فراڈ کا انکشاف
- وزیراعظم سے منگولین ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ
- طالبہ مبینہ زیادتی کیس؛ زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیا
- بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سلیکشن کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، سلیکشن کمیٹی کی تعداد 7 سے کم کرکے صرف 5 ارکان تک محدود کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بورد نے 5 سلیکٹرز کو ہی مکمل طور پر با اختیار بناتے ہوئے پلینگ الیون منتخب کرنے کا حق بھی سونپ دیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کو 15 رکنی ٹیم کےساتھ پلینگ الیون منتخب کرنے کے حوالے سے ووٹنگ رائٹس سے بھی محروم کرکے ان کے ہاتھ باندھ دیئے ہیں۔
عاقب جاوید، علیم ڈار، اظہر علی، اسد شفیق اور حسن چیمہ کو پہلی بار تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
15 رکنی ٹیم میں کس کو شامل ہونا چاہیے، اس کا فیصلہ اب یہ پانچوں سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کس میچ میں کون سی پلینگ الیون کھیلے گی، یہ فیصلہ بھی اب یہ پانچ سلیکٹرز ہی کریں گے تاہم پندرہ رکنی ٹیموں کے ساتھ 11 ارکان کے انتخاب کے وقت عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ ٹیم کپتان اور ہیڈکوچ کے ساتھ مشاورت کے ضرور پابند ہوں گے۔
سلیکٹرز ٹیم انتظامیہ کی رائے ضرور لیں گے تاہم فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ان کا اپنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
پی سی بی نے نئے سلیکٹرز کے چناؤ کے وقت پہلی بار اپنی ویب سائٹ پر جو سلیکشن کمیٹی اپ ڈیٹ کی تھی، اس میں علیم ڈار، عاقب جاوید،اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ کے ساتھ ایکس آفیسو اور نان ووٹنگ رائٹس ممبر کے طورپراسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان،ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز عثمان واہلہ شامل تھے۔
2 گھنٹے بعد اس کو مزید اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی ارکان میں کپتان اور ہیڈکوچ کا بھی بطور ووٹنگ ممبر اضافہ کردیا۔ اب تیسری بار اس میں تبدیلی کرتے ہوئے کپتان اور ہیڈکوچ کے ساتھ نان ووٹنگ ارکان اظہر محمود، ندیم خان، بلال افضل اور عثمان واہلہ کو فارغ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتہ اہمیت اختیار کرگیا
پی سی بی آفیشل نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ویب سائٹ پر جو سلیکشن کمیٹی اب ڈیٹ کی گئی ہے، وہ ہی فائنل اور تمام اختیارات رکھتی ہے۔
ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کیلئے اسد شفیق، حسن چیمہ، کپتان اور ہیڈکوچ نے جس ٹیم کا انتخاب کیا تھا، اس کو ایک اننگز اور 47 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے فوری بعد پی سی بی نے عاقب جاوید، اظہر علی، علیم ڈار کو بطور سلیکٹرز سامنے لانے کا اعلان کیا، ان کی منتخب کردہ ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو آرام کرواکر حسیب اللہ ، مہران ممتاز، کامران غلام ، فاسٹ بولر محمد علی، اور آف اسپنر ساجد خان کو شامل کیا۔
نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر پہلے تیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ریلیز کر دیا گیا تھا،انہیں بھی 16 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔