- مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ سامنے آ گیا
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے
- کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کمی ریکارڈ
- SPARK x Transformers: ٹیکنو کی جانب سے ناقابل یقین قیمت پر ایک شاندار فون
- حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار
- آئینی ترمیم کی منظوری: سینیٹ کا اجلاس جاری
- طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس، غلط معلومات پھیلانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ
- آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلیے کابینہ کا اجلاس تھوڑی دیر میں طلب
- عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- مطالبات تسلیم، جامعہ کراچی کے طلبا نے احتجاج ختم کردیا
- قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
- ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو
- یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق
- شہید السنوار کی کُل کائنات؛ اذکارکارڈ، تسبیح، ٹافیاں، كلاشنكوف اور معمولی رقم
- لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار
- فیک نیوز پھیلا کر ہنگامے کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
- کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار
- پختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترمیم کا معاملہ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری
کراچی؛ پولیس افسر کے قتل میں ملوث ڈکیت افغان شہری نکلے
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے 3 ڈکیتوں میں سے2 افغان شہری نکلے۔
جمعرات کی شب اقبال مارکیٹ تھانہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈکیتوں نجیب اللہ ولد فیض اللہ اورفہیم ولد جان محمد کے قبضے سے2غیرقانونی پسٹلز، ایمونیشن، چلے ہوئے خولز،2 موبائل فونزاورنقد رقم برآمد کرلی گئی جب کہ ہلاک ڈکیتوں کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ہیڈکانسٹیبل عبدالغفارکومقابلے کے دوران قتل کرنے والے باقی 2 ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک ملزمان کا ایک ساتھی تاج الدین ولد دین یار جمعرات کی صبح شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 3 ملزمان میں سے 2 ملزمان غیرملکی افغان شہری نکلے۔ ہلاک ملزمان کوزخمی سوزوکی ڈرائیور اعجاز کی جانب سے بھی شناخت کرلیا گیا ہے۔ ہلاک ملزم نجیب اللہ ولد فیض اللہ افغان باشندہ تھا اور اس کے خلاف سرسید ،اتحاد ٹاؤن اورسعید آباد تھانے میں 5 مقدمات درج تھے۔ ہلاک 2 ڈکیتوں کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔