- آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس؛ پاکستانی وفد ائندہ ہفتے امریکا جائے گا
- شہید کبھی مرتے نہیں، یحییٰ نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ثابت ہوں گے؛ ایران
- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- انسانی بنیادوں پرڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں، وزیراعظم کا امریکی صدر کوخط
- طالبہ سے مبینہ زیادتی: احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا
- نعمان علی انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
- ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلی سندھ
- پی ٹی آئی احتجاج کی کال؛ لاہور سے 350 سے زائد کارکنان زیر حراست
- اے آئی روبوٹ کا تخلیق کردہ آرٹ نیلامی کیلئے پیش
- لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہراسگی؛ ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت
- راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی 'اسپن فرینڈلی پچ' بنانے کی تیاری شروع
- راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل
- راولپنڈی؛ چھریوں کے وار سے ماموں کو قتل کرنیوالا ملزم 72گھنٹوں میں گرفتار
- شان مسعود نے بالآخر بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
- افلاس و تنگ دستی عوام کا مقدرکیوں؟
- حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط
- دوسرا ٹیسٹ؛ اسپنرز نے 20 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی
- کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان
- بھارتی شہری نے اپنے منہ سے سانس دے کر سانپ کی جان بچالی
- 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
’’سلمان خان کا حشر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا‘‘ ؛ ایک اور دھمکی
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے ایک اور دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے جس میں بشنوئی گروپ سے دشمنی ختم کرنے کےلیے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کا حشر مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔
اداکار سلمان خان کو اس سے قبل بھی بشنوئی گروپ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ حالیہ تازہ دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کو ایک واٹس ایپ پیغام کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔
پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اسے ہلکا نہ لیں۔ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی کے ساتھ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انھیں پانچ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر رقم نہ دی گئی تو ان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہوجائے گی۔‘‘
ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس اس پیغام کی اصلیت کا پتہ لگانے کےلیے کام کررہی ہے اور سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ کے اردگرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہو۔ 2022 میں اداکار کو دھمکی آمیز خط ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک بینچ سے ملا تھا اور مارچ 2023 میں مبینہ طور پر گینگ کے ارکان کی طرف سے ایک ای میل بھیجی گئی تھی۔
جنوری 2024 میں دو نامعلوم افراد نے جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔