بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمنٹیرینز کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لیے دعا کی گئی۔

دریں اثنا آصفہ بھٹو زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی، جس پر بلاول بھٹو زرداری کو متفقہ طور پر مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔