- کراچی میں کل درجہ حرارت 40 ڈگری تک چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
- امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ
- خیرپور؛ اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
- سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
- آئینی ترمیم سینیٹ میں آج پیش نہیں ہو سکی، اجلاس صبح 11 بجے ہوگا
- محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں پر تفصیلی رپورٹ جاری
- الیکشن ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا، ذرائع الیکشن کمیشن
- عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، علی محمد خان
- راولپنڈی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
- مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوئی تو سڑکیں عوام سے بھر دیں گے، عبدالغفور حیدری
- اردن سے اخوان المسلمین کے جانبازوں کا اسرائیلی فوج پر حملہ
- آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
- یحییٰ السنوار کی شہادت؛ حزب اللہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا
- پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیے
- مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ سامنے آ گیا
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے
- کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کمی ریکارڈ
- SPARK x Transformers: ٹیکنو کی جانب سے ناقابل یقین قیمت پر ایک شاندار فون
- حماس کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ یحییٰ السنوار کے بھائی بھی امیدوار
- طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس، غلط معلومات پھیلانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ
شاہ رخ خان کے مشورے نے کاجول کی زندگی کیسے بدل دی؟
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی تھیں، مسلسل جذباتی مناظر اور سخت محنت نے انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تھکا دیا تھا۔
کاجول نے انکشاف کیا، “میں نے اپنی ماں سے کہا تھا، ‘بس! میں تھک گئی ہوں، میں مزید نہیں کر سکتی۔ 18 سال کی عمر میں ہی میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہوں۔” اس وقت انہوں نے ہلکی پھلکی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ کیا اور اس دوران غنڈاراج اور ہلچل جیسی فلمیں سائن کیں۔
اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ فلم بازیگر میں کام کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے انہیں ایک مشورہ دیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔
شاہ رخ خان نے کہا، “تمہیں اداکاری سیکھنی ہوگی تاکہ تم اس فن سے لطف اندوز ہو سکو۔” کاجول کو ابتدا میں یہ بات سمجھ میں نہ آئی، لیکن بعد میں انہوں نے محسوس کیا کہ اداکاری کی تکنیک سیکھنا ضروری ہے۔
یہی تبدیلی ان کے کیریئر کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی اور کاجول نے بالی ووڈ میں ایک کامیاب اور مضبوط مقام حاصل کیا۔
کاجول اب اپنی آنے والی نیٹ فلکس تھرلر ’دو پتی‘ کی تیاری کر رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ کاجول کی ایک اور فلم ’سرزمین‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے، جسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔