قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2024
وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین کو ظہرانہ بھی دیں گے—فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین کو ظہرانہ بھی دیں گے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں کل ظہرانہ بھی دیں گے اور اجلاس میں شرکت کے لیے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اراکین قومی اسمبلی کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔