- دورہ آسٹریلیا؛ بورڈ نے وائٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی
- آئینی ترمیم کا پیکج عدلیہ کو ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ،لیاقت بلوچ
- 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج، کالعدم قرار دینے کی استدعا
- دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور
- آئینی ترامیم ؛ ضمیر فروشوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- اے این ایف کی کارروائیاں؛ 16 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
- پاکستانی وفد کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، توانائی و سرکاری اداروں کی اصلاحات پر گفتگو
- کیویز کے ہاتھوں شکست؛ روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈ الیون؛ کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکی
- وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دی جائے گی
- چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے
- موبائل پر مگن شہری ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا
- دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی
- کراچی میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے نوجوانوں میں اضافہ
- آئی سی سی چیئرمین کی مدت کتنے برس بڑھائی جارہی ہے؟
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو 'گرین سگنل' دیدیا
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین نیوزی لینڈ کے وارے نیارے
- اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب
- پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس منصور کے نامزدگی پر قیاس آرائیاں
- ترمیم ،عوام،ریاست،جمہوریت کی فتح ہوئی،عطا تارڑ
پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس منصور کے نامزدگی پر قیاس آرائیاں
اسلام آباد: چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سفارش کی جائے گی یا مخصوص سیٹوں کے حوالے سے ان کے 12 جولائی کے فیصلے کی بنا پر انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔
ان کے اس فیصلے نے ن لیگ ، پی پی اور دیگر پارٹیوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 78 سیٹوں سے محروم کیا تھا، کمیٹی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اخبر اور جسٹس یحییٰ آفریدی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گی۔
کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی نامزدگی میں کمیٹی میں موجود پیپلز پارٹی کے ارکان کی رائے اہم ہوگی، بلاول بھٹو زرداری ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے، تاہم وکلا کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی میں طاقتور حلقوں کا کردار بھی اہم ہے۔
جسٹس منصور ایک آزاد خیال جج ہیں اور طاقتور حلقوں میں کبھی پسند نہیں کیے گئے، ابہام اس وقت پیدا ہوگا اگر نامزد کیا گیا جج چیف جسٹس بننے سے انکار کردیتا ہے، دو سابق اٹارنی جنرلز کا خیال ہے کہ اگر کسی ایک نے انکار کردیا تو باقی دو کے درمیان میں سے نامزدگی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔