- دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور
- آئینی ترامیم ؛ ضمیر فروشوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- اے این ایف کی کارروائیاں؛ 16 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
- پاکستانی وفد کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، توانائی و سرکاری اداروں کی اصلاحات پر گفتگو
- کیویز کے ہاتھوں شکست؛ روہت شرما کی کپتانی پر بھی انگلیاں اُٹھنے لگیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈ الیون؛ کوئی پاکستانی پلیئر جگہ نہ بناسکی
- وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دی جائے گی
- چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے
- موبائل پر مگن شہری ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا
- دنیا بھر میں پرندوں کی آبادی میں مسلسل کمی
- کراچی میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے نوجوانوں میں اضافہ
- آئی سی سی چیئرمین کی مدت کتنے برس بڑھائی جارہی ہے؟
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو 'گرین سگنل' دیدیا
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین نیوزی لینڈ کے وارے نیارے
- اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب
- پارلیمانی کمیٹی اجلاس،جسٹس منصور کے نامزدگی پر قیاس آرائیاں
- ترمیم ،عوام،ریاست،جمہوریت کی فتح ہوئی،عطا تارڑ
- ایک شخص نے اپنے خاندان کا نام لے کر آئین تباہ کردیا، سلمان راجا
- نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن پھر امریکا جائیں گے
- 6 ہفتے بیت گئے، پاکستان افغانستان کیلیے نمائندہ مقرر نہ کرسکا
اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب
واشنگٹن: ایران کے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب کر دیا گیا ہے۔
تھاڈ، یا ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم، امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اس دفاعی نظام کی تنصیب سے اسرائیل کے پہلے سے ہی طاقتور اینٹی میزائل دفاعی نظام کو مزید تقویت ملی ہے۔
امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل شکن نظام موجود ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن یوکرین پہنچنے سے قبل نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے اسرائیل کو اپنا جدید میزائل شکن نظام فراہم کر دیا ہے اور اب یہ اپنی جگہ موجود ہے۔
لائیڈ آسٹن نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ آپریشنل ہے یا نہیں، لیکن انہوں نے مزید کہا: “ہمارے پاس اسے بہت تیزی سے آپریشن میں لانے کی صلاحیت ہے اور ہم اپنی توقعات کے مطابق چل رہے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ تھاڈ کی تعیناتی کا مقصد تقریبا 100 امریکی فوجیوں کے ساتھ اسرائیل کے دفاع میں مدد کرنا تھا، جو یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے خلاف متوقع جوابی کارروائی کا جائزہ لے رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔