- بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفیٰ
- کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور
- 26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے، وزیراعظم
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
- سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کیلیے مزید 50 بسیں خریدنے کا فیصلہ
- ڈاکخانوں کو آٹومیشن نظام کے تحت آئندہ سال کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا
- لاہورایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
- سوئی گیس کے بلوں میں غیر قانونی اضافے سے روکنے کا عبوری حکم برقرار
- لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے وکیل کو حراساں کرنے سے روک دیا
- وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست
- نواز شریف اور مریم کے دورۂ لندن، امریکا و یورپ کا شیڈول؛ اہم ملاقاتیں متوقع
- لکی مروت میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
- فیک نیوز پھیلا کر ہنگامے کرنے کیخلاف کیس؛ تفتیشی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- بھارتی فوج اپنے ہی شہریوں پر پَل پڑی؛ 4 افراد کو بھون ڈالا
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ اسپن فرینڈلی پچ کیلئے 'ہیٹرز' کا استعمال
- دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل
- بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کی بازیابی کی درخواست؛ اٹارنی جنرل کل طلب
- اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئینی ترامیم کے تمام پراسس کو غیرقانونی سمجھتے ہیں اس لیے کمیٹی کا بائیکاٹ کیا، بیرسٹر گوہر
- بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو 'گرین سگنل' دیدیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے چئیرمین پی سی بی دبئی پہنچ گئے
قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کے انکار کیلئے ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔