- پاکستان میں قانونی و سیاسی معاملات میں فساد کی سی کیفیت رہی، عظمی بخاری
- نومبر کے وسط سے ڈینگی کیسز میں کمی کا امکان
- امریکا کی پاکستان اور ایران کو ڈرونز، ہتھیاروں کی تیاری میں مدد پر 26 کمپنیوں پر پابندیاں
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- کراچی؛ بہنوئی کے قتل کے ملزم کی تھانے میں مبینہ خودکشی
- علیمہ اور عظمیٰ خان کے خلاف دہشت گردی کیس کا ریکارڈ فوری طلب
- عدالتوں کی مہربانی سے جعلی ایم این ایز بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارے لوگوں کی تعداد کم کی گئی، شیرافضل
- کامیابی کا تعلق تعلیمی ڈگری سے نہیں، ایلون مسک
- آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- سینیٹ اجلاس آج شام ہوگا، 4 نکاتی ایجنڈا جاری
- دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے؛ اسکواڈز کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان
- سعودی عرب میں پہلی بار زیر سمندر شادی کی تقریب
- سندھ؛ صنعتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ
- بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی
- کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور
- 26ویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میل ہے، وزیراعظم
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
- سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ
- ڈاکخانوں کو آٹومیشن نظام کے تحت آئندہ سال کمپیوٹرائز کر دیا جائے گا
- لاہورایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدم پیشی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی اے سے رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جیل میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین، فیصل چوہدری اور جیل حکام پیش ہوئے۔
کمیشن نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا کہا تھا کیا ہوا؟ اس پر جیل حکام نے کہا کہ جیل میں انٹرنیٹ کی سہولت تاحال خرابی کے باعث دستیاب نہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ کمیشن ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے موکل کے بارے میں فکرمند ہیں، آج شام کو کمیشن جیل چلے ہم بھی آجائیں گے کیوں کہ جیل کا انٹرنیٹ نہیں ٹھیک ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے جیل میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔