ٹرمپ نے ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کودھمکی دینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں جوابی طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کو براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ ایران نے آئندہ کبھی امریکا کو دھمکی دی تو سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے جیسا کہ تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔
To Iranian President Rouhani: NEVER, EVER THREATEN THE UNITED STATES AGAIN OR YOU WILL SUFFER CONSEQUENCES THE LIKES OF WHICH FEW THROUGHOUT HISTORY HAVE EVER SUFFERED BEFORE. WE ARE NO LONGER A COUNTRY THAT WILL STAND FOR YOUR DEMENTED WORDS OF VIOLENCE & DEATH. BE CAUTIOUS!
ٹرمپ نے یہ دھمکی براہ راست ایرانی صدر حسن روحانی کو دی ہے جیسا کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا شیر کی دم سے نہ کھیلے ورنہ ایران سے ہونے والا تصادم ''تمام جنگوں کی ماں '' ثابت ہوسکتا ہے۔