ٹرمپ نے ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

حسن روحانی امریکا کو دھمکی دینے سے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں، امریکی صدر

ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکا شیر کی دم سے نہ کھیلے ورنہ ایران سے تصادم ’’تمام جنگوں کی ماں ‘‘ ثابت ہوسکتا ہے (فوٹو: فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کو دھمکی دینے سے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کودھمکی دینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں جوابی طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کو براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ ایران نے آئندہ کبھی امریکا کو دھمکی دی تو سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے جیسا کہ تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔

Load Next Story