تشدد کرنے پر یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق گھریلو تشدد کا نشانہ بننے پر گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شیلنی تلوار نے شوہر کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔
اہلیہ شیلنی تلوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے مجھے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شوہر کی آمدنی چار کروڑ روپے ماہانہ ہے اور وہ ان پیسوں کو شراب نوشی، منشیات اور عیاشی پر خرچ کرتے ہیں۔
یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ شوہر نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔
Case filed against Bollywood singer & actor 'Yo Yo Honey Singh (Hirdesh Singh) by his wife Shalini Talwar under the Protection of Women from Domestic Violence Act. Delhi's Tis Hazari Court has issued notice to the singer and sought his response over it
شیلنی تلوار کی درخواست پر عدالت نے یو یو ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر 28 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔ تاہم یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
گلوکار یو یو ہنی سنگھ اور شیلنی تلوار کی شادی 2011ء میں ہوئی تھی۔ دونوں شادی سے قبل ایک دوسرے کو کئی سالوں تک ڈیٹ کرتے رہے۔