تشدد کرنے پر یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

یو یو ہنی سنگھ نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں، اہلیہ کا الزام

یو یو ہنی سنگھ نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں، اہلیہ کا الزام (فائل فوٹو)

تشدد کرنے پر مشہور میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھریلو تشدد کا نشانہ بننے پر گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شیلنی تلوار نے شوہر کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

اہلیہ شیلنی تلوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے مجھے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شوہر کی آمدنی چار کروڑ روپے ماہانہ ہے اور وہ ان پیسوں کو شراب نوشی، منشیات اور عیاشی پر خرچ کرتے ہیں۔

یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ شوہر نے کئی لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔
Load Next Story