سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ملتان سلطانز کے شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز بنائے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کی حکمت عملی بھی کام نہ آئی (فوٹو، انٹرنیٹ)

LONDON:
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے ساتویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے شکست دے دی، 175 کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے جادوئی گیندوں سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، شان مسعود مین آف کی میچ قرار پائے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا کیوں کہ کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنر بنائے آؤٹ ہوگئے بعد ازاں شان مسعود نے ٹیم کو لڑکھڑانے سے بچایا اور 58 بالز پر 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 175 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ نے 28، ریلی روسو اور صہیب مقصود نے 21، 21 رنز بنائے، اس طرح ملتان کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
Load Next Story